امت نیوز ڈیسک // پولیس نے شمالی قصبہ ہندوارہ کے قلم آباد علاقے میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 50 کلو خطرناک ادویات کی جڑی بوٹیاں بر آمد کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ کی قلم آباد پولیس اسٹیشن کی ایک پارٹی نے لاچ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے خطرناک ادویات کی جڑی بوٹی جس کو مقامی زبان میں ’تری پتری‘ کہتے ہیں، بر آمد کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریلیم گووانینم کے نام سے مشہور دواؤں کی اس جڑی بوٹی کا وزن پچاس کلو تھا۔
ترجمان نے اس سلسلے میں گرفتار شدگان کی شناخت شفیق احمد خان ولد علی محمد خان، ریاض احمد خان ولد عزیز الرحمان خان ساکنان منکل اور جمیل احمد میر ولد غلام محمد ساکن چک سنزی پورہ کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن قلم آباد میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں.