• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فالج کا شکار لڑکی نے 5 سال بعد اپنے پیروں پر چل کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا

فالج کا شکار لڑکی نے 5 سال بعد اپنے پیروں پر چل کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا

by امت ڈیسک
28/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نارتھ کیرولینا) پانچ سال قبل ریڑھ کی ہڈی میں فالج کے حملے سے معذور ہوجانے والی نتالی بینٹوس پریرا کے متعلق ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ شاید کبھی نہیں چل سکیں گی لیکن اب پانچ برس بعد 16 برس کی عمر میں وہ دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی بچی کی عمر گیارہ برس تھی جب 2017ء میں اس کی کمر میں شدید درد اٹھا جو فالج کا حملہ تھا لیکن وہ اٹھ کراسکول چلی گئی۔ رات تک وہ چلنے کے قابل نہیں رہی، ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ فالج کے حملے کے بعد اب وہ شاید کبھی نہیں چل سکے گی لیکن ان کے والدین نے ہمت نہیں ہاری اور بیٹی کی ہمت بڑھاتے رہے۔ انہوں نے بیٹی کی ہمت بڑھانا شروع کی اور اسے کئی طرح کی فزیو تھراپی سے گزارا گیا۔ والدین کو پوری امید تھی کہ ایک دن وہ ضرور چل سکے گی اور اب نتالی نے واقعی قدم اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ ان کی والدہ مارگریٹ نے بتایا کہ دونوں والدین لڑکی کو ہار نہیں ماننے دیتے تھے۔ کئی مواقع پر انہوں نے بچی سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی بجائے خود پر بھروسا رکھے۔ پھر ذہنی طور پر اسے تیار کیا گیا کہ وہ صبر اور ہمت سے کام لے اور اسے فزیو تھراپی کے عمل سے گزارا گیا۔ والدین نے بچی سے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا جب نتالی کو واکر سے چلایا گیا بعدازاں وہ مسلسل دو سال تک واکر پر چلی اور اب وہ اپنے پیروں پر چلنے لگی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں سڑک حادثہ، موٹر-سائیکل سوار اور راہگیر لقمہ اجل

Next Post

پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

استعماریت اور جمہوریت

استعماریت اور جمہوریت

امریکی صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ: کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟

امریکی صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ: کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »