امت نیوز ڈیسک //
28 جون: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لسی پورہ علاقے میں سڈکو کے کولڈ اسٹور کی چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کے این او کو بتایا کہ دو افراد کل رات دیر گئے سڈکو کے کولڈ سٹور کی چھت سے گرے اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ اس نے دونوں کی شناخت لاڈو کمار (18) ولد سُکھاری کمار اور جوگل کمار (25) ولد کمل کمار کے طور پر کی ہے، دونوں سیوان بہار کے رہنے والے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔