سری نگر کے اشبر نشاط علاقے میں آج شام سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے ۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت 24 سالہ زاہد احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے اس نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کی شناخت شاداب، عمر 15 سال، ساکن راجوری کے طور پر ہوئی لام نشاط کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔
دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔