• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

by امت ڈیسک
28/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ نومبر 2021 میں سرینگر کے حیدر پورہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے محمد لطیف ماگرے کے بیٹے عامر ماگرے کی مذہبی طریقوں کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے کی درخواست پر ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرے۔یہ ہدایت جسٹس سوریہ کانت اور بی پاردی والا کی تعطیلات والی بنچ نے ماگرے کی طرف سے دائر اسپیشل لیو پٹیشن پر بحث کے بعد جاری کی،جس میں 3 جون 2022 کو ہائی کورٹ کے ذریعے ان کے بیٹے کی لاش کو نکالنے پر روک لگانے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے سامنے، سینیئر ایڈوکیٹ آنند گروور نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوکر عرض کیا کہ وہ قبر کشائی کے لیے زور نہیں دے رہے تھے بلکہ اپنے بیٹے کی مذہبی عقائد کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے اور معاوضے کی ادائیگی کے لیے ریلیف کی پیروی کررہے تھے۔ گروور نے ماگرے کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ میت کی آخری رسومات ادا کرنے کا حق اس کے لواحقین کا ہے نہ کہ ریاست کو اس کا حق ہے۔ انہوں نے بنچ سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ 5 لاکھ روپے کے معاوضے کے حوالے سے ہدایت پر بھی غور کرے جسے سنگل جج نے منظور کیا تھا۔یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ معاملہ 28 جون 2022 کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے ذریعہ سننے کے لیے درج کیا گیا تھا۔ بنچ کے صدارتی جج جسٹس سوریہ کانت نے کہا، "کل معاملہ ہائی کورٹ کے سامنے ہے، ہم ہائی کورٹ کو ہدایت دیں گے۔ ہم ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ آپ کی متبادل ریلیف کی درخواست پر کل ہی فیصلہ دے یا ایک ہفتے کے اندر۔ ہمیں سسٹم پر اتنا اعتماد تو ہے۔

بنچ نے حکم میں کہا کہ "درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار لاش کو نکالنے کے لیے اپنی اصل عرضداشت پر قائم رہنا نہیں چاہتے تاہم وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق قبرستان میں آخری رسومات ادا کرنا چاہتا ہے جہاں اس کا بیٹا ہے۔ وہ معاوضے کے متبادل ریلیف کے لیے بھی درخواست گزار ہے۔ چونکہ ایل پی اے کل ڈویژن بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج ہے، اس لیے ہم اس ایس ایل پی کے میرٹ میں جائے بغیر ہائی کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ متبادل ریلیف پر کل یا ایک ہفتے کے اندر غور کریں۔عرضی اے او آر نوپور کمار کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس وسیم صادق نرگال کی ڈویژن بنچ نے جسٹس سنجیو کمار کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا جس میں انہوں نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ متنازعہ مقابلے میں مارے گئے 4 افراد میں سے ایک عامر لطیف ماگرے کی لاش گمنام قبرستان سے نکال کر لواحقین کے حوالے کریں تاکہ وہ اس کی آخری رسومات ادا کریں۔ ساتھ ہی ہلاک شدہ عامر کے والد کو اس صورت میں 5 لاکھ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی اگر لاش انتہائی بوسیدہ حالت میں ہو یا ڈیلیوری کی حالت میں نہ ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

Next Post

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

استعماریت اور جمہوریت

استعماریت اور جمہوریت

امریکی صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ: کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟

امریکی صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ: کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟

اننت ناگ سانحہ: حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ حرکت قلب بند ہونے سے فوت

اننت ناگ سانحہ: حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ حرکت قلب بند ہونے سے فوت

امرناتھ یاترا سے 2سے 3ہزارکروڑ روپے کی آمدنی ہو گی:صوبائی کمشنر کشمیر

امرناتھ یاترا سے 2سے 3ہزارکروڑ روپے کی آمدنی ہو گی:صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »