• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا سے 2سے 3ہزارکروڑ روپے کی آمدنی ہو گی:صوبائی کمشنر کشمیر

امرناتھ یاترا سے 2سے 3ہزارکروڑ روپے کی آمدنی ہو گی:صوبائی کمشنر کشمیر

by امت ڈیسک
28/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اننت ناگ//صوبائی کمشنر کشمیر، پی کے پول نے منگل کو کہا کہ امرناتھ یاترا محض یاترا نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی معیشت کے لیے ایک بڑا اقتصادی فائدہ ہے کیونکہ حکومت کو 6سے 8لاکھ یاتریوں سے 2000سے 3000کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع ہے۔
صوبائی کمشنر نے یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میر بازار اننت ناگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میر بازار علاقہ امسال یاترا کی سہولت ایک وقت میں 2500یاتریوں کو ایڈجسٹ کرے گا جو تعداد پہلے محض 500تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہموار یاترا کے لیے دیگر تمام انتظامات موجود ہیں اور وہ یاتریوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں ،’بھگوان شیو‘ ان کی دعائیں قبول کریں۔

انہوں نے کہا،ـ” اس سال انتظامیہ 6 سے 8 لاکھ یاتریوں کی توقع کر رہی ہے۔ ہر یاتری کشمیر میں ایک ہفتے تک رہتا ہے اور کم از کم 35000روپے خرچ کرتا ہے۔ وہ کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرتا ہے”۔

انتظامیہ 2000 سے 3000 کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع کر رہی ہے، جس سے جموں وکشمیر کی معشیت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے لیے ایک ٹول فری نمبر بھی ہے اور بیس کیمپوں اور دیگر مقامات پر پینے کا صاف پانی اور پناہ گاہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔
پول نے مزید کہا کہ شرائن بورڈ نے یاتریوں کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے جو یاتریوں کو تازہ ترین اپ ڈیٹس بشمول موسم کے اپ ڈیٹس کے متعلق جانکاری فراہم کرے گی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ سانحہ: حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Next Post

امریکی عدالت نے اسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
امریکی عدالت نے اسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

امریکی عدالت نے اسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

آئی جی پی کشمیر نے امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر پنجترنی کا دورہ کیا

آئی جی پی کشمیر نے امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر پنجترنی کا دورہ کیا

کمبوڈیا کے فرمانروا رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کے معترف

کمبوڈیا کے فرمانروا رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کے معترف

راجوری دھماکہ کیس میں دو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

راجوری دھماکہ کیس میں دو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »