سرینگر// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک ایک زور دار ھماکہ ہوا جس وجہ سے سرحد کے نزدیک رہائش پذیر لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔