• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

امین کنجاہی

by امت ڈیسک
30/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ کے مطابق آنے والے کچھ ہی برسوں میں دنیا کے کئی شہروں کا درجہ حرارت اس قدر بڑھ جائے گا کہ وہاں رہنا ممکن نہیں رہے گا۔اقوامی متحدہ کی رپورٹ ”سسٹین ایبل اربن کولنگ ہینڈ بک‘‘ میں واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ گرم موسم کی وجہ سے ایسے آلات کا استعمال کیا جاتا ہے جو ٹھنڈک فراہم کر سکیں جن میں ائیر کنڈیشننگ سرفہرست ہے۔ایسے آلات کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی عالمی درجہ حرارت بڑھانے کی اہم وجہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات معاشی زندگی پر بھی پڑیں گے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جس معاشی بوجھ کا ذکر کیا گیا ہے اس سے مراد بجلی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں ہونے والا خرچ ہے۔ رپورٹ میں اس کیلئے ” کولنگ کوسٹ‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ،اور ایسے شہر جو گلوبل وارمنگ میں ہاٹ سپاٹ بن جائیں گے وہاں رہنے والے شہریوں کو گرم موسم کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے دیگر شہروں سے دگنی قیمت اداکرنی پڑے گی۔
ٹھنڈک فراہم کرنے والے آلات کا استعمال بڑھے گا تو توانائی کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گا۔ توانائی پیدا کرنے کیلئے جن طریقوں کا استعمال کیا جائے گا اس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔ کچھ عرصہ قبل زیادہ تر لوگوں کو یہی لگتاتھا کہ گلوبل وارمنگ سے صرف گرمی میں اضافہ ہو گا اور اگر گرمی ناقابل برداشت بھی ہوئی تو ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے لیکن صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ سے ایسی تباہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کا حل کسی ائیر کنڈیشنڈ بنانے والی کمپنی کے پاس موجود نہیں ہوگا۔
شہری علاقوں میںUrban Heat Islandکی وجہ سے موسم زیادہ گرم ہوتا ہے۔ شہری علاقوں کے گرد و نواح میں موجود دیہاتی علاقوں میںموسم قدرے کم گرم ہوتا ہے ، جیسے جیسے آپ شہر کی جانب بڑھتے جائیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو تا جاتا ہے۔ایسا شہروں میں موجود ٹریفک، کنکریٹ کے بے تحاشہ استعمال اور ٹھنڈک پیدا کرنے والے آلات کے استعمال سے ہوتا ہے اور اسے”اربن ہیڈ آئی لینڈ افیکٹ‘‘کہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطا بق جو شہر مستقبل میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے ان شہروں میں گردو نواح کے علاقوں کی نسبت درجہ حرارت5ڈگری تک زیادہ ہو سکتا ہے۔یہ 5ڈگری کس حد تک خطرناک ہو سکتا ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں ہونے والا غیر معمولی اضافہ صرف2ڈگری ہے جس نے دنیا بھر کے انسانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور موسم کی گرمی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ 2050ء تک ناقابل رہائش شہروں کی آبادی 1.6ارب تک پہنچ جائے گی۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان شہروں کی آبادی بڑھتی جائے گی بلکہ ایسے شہروں میں اضافہ ہوتا جائے گا جو بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت میں سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں پچھلے 15برسوں میں 125ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے۔بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہر طرح سے انسانی زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق اگر 2030ء تک دنیا کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک بڑھ جاتا ہے تو دنیا بھر میں 80کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیاں ایسے کئی منصوبے بند کر سکتی ہیں جس میں کام کرنے والے کو دھوپ یا سورج کی گرمی برداشت کرنا پڑتی ہے۔
ایسے ممالک جہاں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہاں کام کرنے کے دورانیہ میں 5فیصد تک کمی کرنا پڑے گی جس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 2.3 کھرب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2030ء تک درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی اموات 92 ہزار 207 جبکہ2050ء تک یہ تعداد2لاکھ 55 ہزار 486تک پہنچ سکتی ہے۔ دنیا کے 13ایسے شہر ہیں جہاں اگر درجہ حرارت میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوتا ہے تو وہاں بجلی کا استعمال3.7فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ اسی صورتحال میں توانائی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر ہم نے طرز زندگی تبدیل نہ کیا تو بات شہروں سے بڑھتی ہوئی ممالک تک پہنچ جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکا کا افغانستان کے زلزلہ زدگان کیلیے 55 ملین ڈالر امداد کا اعلان

Next Post

الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر میں رائے دہندگان کی خصوصی سمری پر نظر ثانی کا حکم دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر میں رائے دہندگان کی خصوصی سمری پر نظر ثانی کا حکم دیا

الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر میں رائے دہندگان کی خصوصی سمری پر نظر ثانی کا حکم دیا

امرناتھ یاترا کا آغاز، 2ہزار750 یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ

امرناتھ یاترا کا آغاز، 2ہزار750 یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ

چندر کوٹ سے 5700 سے زائد یاتریوں کا جتھا کشمیر کی طرف رواں دواں

چندر کوٹ سے 5700 سے زائد یاتریوں کا جتھا کشمیر کی طرف رواں دواں

سری نگر میں دوشیزہ کی لاش برآمد

سری نگر میں دوشیزہ کی لاش برآمد

ایل جی نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج راج بھون مدعو کیا

پختہ یقین ہے کہ امرناتھ یاترا پُرامن پایہ تکمیل تک پہنچے گی: ایل جی سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »