بانہال//بانہال میں آج صبح امر ناتھ یاترا کی گاڑی کو پیش آئے حادثے میں چار یاتری زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیربی بی بانہال کے قریب ایک ٹیمپو مسافر سڑک سے پھسل کر پلٹ جانے سے چار امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو افراد کو فریکچر بھی آیا ہے۔ زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور سب کی حالت مستحکم ہے۔
زرائع نے بتایا کہ پولیس اور رضاکاروں نے انہیں جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا۔
بی ایم او انچارج بی ایم او بانہال ڈاکٹر شبیر ڈار نے بتایا کہ تمام 4 زخمیوں کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا ہے اور تمام زخمی زیر علاج ہیں۔
حادثے میں زخمی ہوانے والی افراد کی شناخت کندن کمار عمر56 سال سکنہ یو پی ، ونائک گپتا ولد ترلوک چند گپتا سکنہ چھتیس گڑھ عمر 10 سال، سنجے گپتا کی بیوی انیتا گپتا، عمر 49 سال سکنہ چھتیس گڑھ اور گڑیا ولد ترلوک چند گپتا ساکن چھتیس گڑھ عمر 39 سال کے طور ہوئی ہے.