• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ کی نوپور شرما کو پھٹکار

سپریم کورٹ کی نوپور شرما کو پھٹکار

by امت ڈیسک
01/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی: عدالت عظمیٰ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی سخت سرزنش کی اور انہیں انکے بیانات پر ملک سے معافی مانگنے کیلئے کہا۔ نوپور شرما نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ انکے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر جو کیسز رجسٹر کئے گئے ہیں انہیں ایک ہی جگہ پر منتقل کیا جائے۔

اس کیس کی سماعت عدالت کی دو ججز پر مشتمل تعطیلات بینچ کررہی تھے جس کی سربراہی جسٹس سوریہ کانت نے کی۔ جسٹس سوریہ کانت نے غیر روایتی طور سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما صرف اس بنیاد پر کہ وہ ایک پارٹی کی ترجمان ہیں، وہ سب کچھ نہیں کہہ سکتی جو وہ کہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں (نوپور شرما اور ٹیلیوژن اینکر ناویکا کمار) کے پاس کسی مذہب کیلئے عزت نہیں ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ اگر آپ مذہب کی عزت کرتے ہیں تو آپکو تمام مذاہب کی عزت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکے لئے یہ (نوپور شرما) اکیلی ذمہ دار ہیں اور انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔شرما کے وکیل منندر سنگھ نے عدالت کو درخواست کی تھی انکی موکلہ کی زندگی کو خطرہ ہے جس پر جسٹس سوریہ کانت نے برہم ہوکر کہا کہ انہیں خطرہ ہے یا وہ خود ہی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں۔ ’’جس طریقے سے انہوں نے ملک میں خرمن امن کو آگ لگائی ہے۔۔۔۔۔یہ خاتون اکیلے اس سب کیلئے ذمہ دار ہے جو کچھ اسوقت ملک میں ہورہا ہے۔‘‘

جب وکیل منندر سنگھ نے کہا کہ نوپور شرما نے تحریری طور معافی مانگی ہے تو جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ ’’ اپنا بیان واپس لینے میں کافی دیر کردی اور یہ معافی نامہ بھی مشروط تھا کہ اسکے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔‘‘جسٹس کانت نے کہا کہ انہوں نے یہ بحث دیکھی کہ کیسے اسے مشتعل کیا گیا لیکن جس طرح انہوں نے یہ سب کچھ کہا، اور بعد مین کہہ رہی ہیں کہ وہ وکیل ہیں، انتہائی شرمناک ہے۔ انہیں چاہئے تھا کہ وہ ٹیلیوژن پر جاکر پورے ملک سے معافی طلب کرتیں۔

واضح رہے کہ نوپور شرما نے ایک ٹیلی وژن مباحثے میں شریک ایک مسلم عالم دین کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ یہ بیان بعد میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹویٹر پر شیئر کیا جس پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا۔ اندرون ملک کئی مقامات پر شرما کی دشنام طرازی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ ان مظاہروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پولیس نے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ اگرچہ اندرون ملک مظاہروں سے حکمران جماعت ٹس سے مس نہیں ہوئی تاہم جب یہ ردعمل ملک کی سرحدوں سے باہر نکلا تو بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی عہدے سے ہٹایا جبکہ انکی ہی طرز پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ایک اور بھاجپا رہنما نوین جندال کر پارٹی سے برطرف کردیا۔ متعدد مسلم ممالک جن میں عرب ممالک کی کثیر تعداد شامل ہے، نے بھاجپا رہنما کے متنازع بیان پر درعمل ظاہر کیا اور وہاں مقیم بھارتی سفارت کاروں کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔فاضل جج نے نوپور شرما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انکی وجہ سے ہی ادے پور کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان کے ادے پور میں دو مسلم نوجوانوں نے ایک درزی کو چھرا گھونپ کر ہلاک کردیا جسکے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہوں نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مواد پوسٹ کیا تھا۔ پولیس نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مسلم لیڈرشپ نے انکے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ نوپور شرما نے جو بیان دیا ہے وہ سستی شہرت حاصل کرنے اور بدنام زمانہ سیاسی ایجنڈہ چلانے کیلئے دیا ہے۔’’اگر آپ ہم سے پوچھیں تو ہم بتائیں گے کہ اس طرح کے بیانات دینے کی کیا ضرورت ہے‘‘۔ فاضل جج نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ٹی وی مباحثے میں اس طرح کی دشنام طرازی کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اینکر اور ٹیلیوژن چینل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جانا چاہئے تھا۔ یہ مباحثہ ٹائمز نو چینل پر براہ راست نشر ہوا تھا جس کی اینکر ناویکا کمار تھیں جو اپنے اسلاموفوبک نظریات کیلئے جانی جاتی ہیں۔ اس بیان کے فوراً بعد ملک میں یہ مطالبات کئے جارہے تھے کہ مذکورہ ٹی وی اینکر کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئے۔فاضل جج نے کہا کہ جمہوریت میں گھاس کو اگنے کا حق ہے اور ملک کو کھانے کا حق ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ نوپور شرما نو ملک سے معافی طلب کرنی چاہئے تھے۔ (ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں ریت نکالنے کے دوران مزدور دریائے جہلم میں غرقاب

Next Post

بانڈی پورہ میں نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل

بانڈی پورہ میں نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل

مینڈھر سڑک حادثہ میں دو نوجوان ازجان

مینڈھر سڑک حادثہ میں دو نوجوان ازجان

بڈگام میں 35سالہ خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت

بڈگام میں 35سالہ خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے متحدہ آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی ضرورت :فاروق عبداللہ

کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »