امت نیوز ڈیسک // جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں دو ہائبرڈ جنگجووں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جنگجووں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز 50 آر آر اور پولیس نے صنعت نگر رنگریٹھ چوک میں ناکہ لگایا جس دوران ایک ہائبرڈ جنگجو کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے ایک پستول اور کچھ راونڈ برآمد کئے گئے ۔
دونوں کی شناخت کھریو پامپور کے رہائشی نوید شفیع وانی اور کدلبل پامپور کے رہائشی فیضان رشید تیلی کے طور ہوئی ہے۔