مینڈھر// پونچھ کی سرحدی سب دویژن مینڈھر میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر کے نابنہ نالہ علاقے میں ایک ٹپر حادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں دونوجوانوں کی موت ہو گئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ مینڈھر سے پونچھ کی طرف جا رہے اس ٹپر میں ڈروائیور سمیت دو لوگ سوار تھے، اور دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ہے۔
حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت جاوید احمد ولد محمد رفیق سکنہ دھیرہ دُلیاں تحصیل حویلی پونچھ اور محمد ارفاض ولد محمد جہانگیر سکنہ اچھاد، منکوٹ مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ محمد ارفاض کو جائے حادثے سے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔