• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گرو گرام میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے

گرو گرام میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے

by امت ڈیسک
02/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // راجستھان کے ادے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کے خلاف ہریانہ کے گرو گرام میں احتجاج کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ بدھ کو بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی جانب سے گروگرام میں ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کے دوران نفرت انگیز نعرے لگائے گئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گروگرام پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کئی لوگ شہر میں مارچ نکال رہے ہیں،ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ اس میں کچھ خواتین بھی نظر آتی ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد پیدل سڑک سے گزر رہی ہے، ایک شخص ہاتھ میں مائیک لیے لوگوں کے ہجوم کی قیادت کر رہا ہے۔ یہی شخص مائیک پر نفرت انگیز نعرے لگا رہا ہے، دوسرے لوگ اسے دہرا رہے ہیں، یہ شخص مخصوص طبقہ کے خلاف مسلسل کئی طرح کے نعرے لگا رہا ہے۔

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہریانہ پولیس نے جمعہ کو معاملہ درج کیا ہے۔ یہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 116، 153 اے، 295 اے، 34، 504 کے تحت درج کی گئی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کا بتایا جا رہا ہے۔ شام کو گروگرام کے کملا نہرو پارک میں لوگ جمع تھے۔ جس کے بعد لوگوں نے مارچ کیا، مارچ کے دوران یہ نفرت انگیز نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں شامل لوگوں نے راجستھان میں قتل ہونے والے درزی کنہیا لال کے قتل کے ملزموں کو پھانسی دینے اور ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا،گروگرام میں اس ریلی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا، پولیس نے خود اس پر کارروائی کی اور مقدمہ درج کیا۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ 28 جون کو راجستھان کے ادے پور میں ایک درزی کنہیا لال کو دو نوجوانوں نے قتل کر دیا تھا۔ دونوں نوجوانوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ دونوں نے کنہیا لال کو قتل کیا، کیونکہ اس نے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ تاہم واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی راجستھان پولیس نے قتل کے ملزم کو راجسمند کے بھیما علاقے سے گرفتار کر لیا.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں تیندوے نے کمسن لڑکی کو اپنا نوالہ بنایا

Next Post

کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتائو نوٹس جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتائو نوٹس جاری

کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتائو نوٹس جاری

سالانہ امرناتھ یاترا :5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ

جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از چھ ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف

مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف

پختہ یقین ہے کہ امرناتھ یاترا پُرامن پایہ تکمیل تک پہنچے گی: ایل جی سنہا

سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں کو ملک کی سالمیت کیلئے جان دینے والوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا:منوج سنہا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

حرکتِ قلب بند ہونے سے بالتل میں یاتری کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »