کنگن//بالتل یاتری نواس میں ایک یاتری کی آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امرناتھ گھپا کے نزدیک بالتل میں بریلی یوپی کا ایک یاتری اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا، اگرچہ مذکورہ شخص کو علاج کے لئے ہسپتال پہچایا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق 19جون کو بھی دومیل میں شیو سیوا فری لنگر پنجاب کے ساتھ بطور مزدور کام کررہا ایک 34سالہ نوجوان کی بھی حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا تھا