سرینگر// حکومت نے گذشتہ چھ برسوں سے بغیر اجازت کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے پاداش میں محکمہ جل شکتی کی ایک انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
سرکاری حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ جل کی شکتی کی انچارج اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر نزہت شانو ساکن صنعت نگر راول پورہ سری نگر کو 27 اکتوبر 2016 سے کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے پاداش میں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔
ان کی سال 2007 میں بحیثیت اسسٹننٹ انجینئر(سول) تقرری ہوئی تھی اور یکم جنوری 2011 کو سٹیڈی چھٹی حاصل کی تھی جس میں بعد ازاں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔