• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شاہراہ پر پابندی سے میوہ صنعت نقصان سے دوچار: حسنین مسعودی

شاہراہ پر پابندی سے میوہ صنعت نقصان سے دوچار: حسنین مسعودی

by امت ڈیسک
02/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر // حکومت سے میوہ بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر پابندی سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ٹرکوں کا شاہراہ پر روکنے سے میوہ بیچ راستے ہی سڑ رہا ہے اور مالکان باغات اور اس طبقہ سے وابستہ لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہاکہ ہر جگہ سے لوگ یہی شکایت کررہے ہیں کہ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر لگائی گئی سخت ترین پابندیوں اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی سے اُن کا میوہ سڑ رہا ہے اور انہیں زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ مسعودی نے کہا کہ حکومت سے اپیل کی کہ جنگی بنیادوں پر ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس سے مقامی لوگوں کے معمولات بھی چل سکیں اور یاترا کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے اور جب تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا جاتا اُس وقت تک میوہ بردار ٹرکوں، سکولی بسوں ، مریضوں اور ملازمین کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہ پر پابندیوں سے میوہ صنعت سے جڑے لوگ انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں اور اُن کی راحت رسانی کیلئے حکومت کو فوری اقدام اُٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پابندی کی نوبت کیوں آن پڑی یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ 1990کے پُرآشوب دور میں بھی یہاں یاترا خوش اسلوبی کیساتھ چلتی رہی اور آج تک کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔ حسنین مسعودی نے اس بارے میں صوبائی کمشنر اور آئی جی ٹریفک کیساتھ بھی رابطہ کیا اور اُن پر زور دیا کہ ایک پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے یاترا بھی خوش اسلوبی کیساتھ جاری رہے اور یہاں کے مقامی آبادی کا کام کاج اور روز مرہ کے معاملات پر بھی کوئی اثر نہ پڑے۔ اُنہوں نے دونوں افسران سے کہا کہ جس طرح کی سخت ترین پابندی عائد کی گئی ہے اُس سے میوہ صنعت کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ اس وقت وادی میں جو پھل تیار ہوتے ہیں وہ بہت ہی نازک ہوتے ہیں اور اگر وقت رہتے منزل مقصود تک نہیں پہنچے تو سڑ جاتے ہیں۔ مسعودی نے دونوں افسران پر زور دیا کہ میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو نقصان سے دوچار ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ثنا ارشاد متو کو ایئر پورٹ پر روکے جانے کی مذمت

Next Post

ڈوڈہ میں جنگجووں کے 2بالائی ورکروں پر پی ایس اے عائد:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
Next Post
ڈوڈہ میں جنگجووں کے 2بالائی ورکروں پر پی ایس اے عائد:پولیس

ڈوڈہ میں جنگجووں کے 2بالائی ورکروں پر پی ایس اے عائد:پولیس

دیہاتیوں کی مدد سے ریاسی میں دو ملی ٹینٹ گرفتار:پولیس

دیہاتیوں کی مدد سے ریاسی میں دو ملی ٹینٹ گرفتار:پولیس

بڈگام  میں ایس آئی اے کے چھاپے

بڈگام میں ایس آئی اے کے چھاپے

شوپیان میں دیوار گرنے سے بیٹی ازجاں، باپ ، بیٹا زخمی

شوپیان میں دیوار گرنے سے بیٹی ازجاں، باپ ، بیٹا زخمی

سوپور میں 14 سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل

سوپور میں 14 سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »