سوپور// سوپور کے ریبن علاقے میں آج دوپہر ایک 14 سالہ لڑکا نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک 14 سالہ لڑکا جس کی شناخت عدنان مظفر ڈار ولد مظفر احمد ڈار ساکنہ ریبن علاقہ پی ڈی سوپور کے طور پر ہوئی ہے آج دوپہر نہاتے ہوئے نالہ میں ڈوب گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لڑکے کو باہر نکال کر ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔