سرینگر/// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز کہاکہ ریاسی کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرنا ملی ٹینسی کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر پر لکھا کہ ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو خطر ناک جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔