سرینگر/// آنگن واڑی میں کام کرنے والی ہلپرس اور سپر وائزرس نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر تنخواہوں کی وگذاری کے حق میں ایک بار پھر زبر دست احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ’کورٹ آرڈر لاگو کرو لاگو کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ہمیں گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔