• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے کی اجازت نہیں: الطاف بخاری

موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے کی اجازت نہیں: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
05/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

شوپیاں: اپنی پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عوامی جسلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کارکنان سے خطاب کیا۔

شوپیان کے کیلر علاقے میں عوامی جلسہ میں اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، ظفر منہاس، چیرمین پیریمنٹری کمیٹی محمد دلاور میر، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمجید پڈر، جنرل سکریٹری یوتھ ونگ عرفان منہاس، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دکھانے کی اجازت نہیںالطاف بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں دائمی امن، مستقل خوشحالی اور ترقی ان کے اہداف ہیں۔ اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ یہاں کے عوام ان سب چیزوں کے مستحق ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آخر کب تک ہمارے نوجوان بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے لڑتے رہیں گے اور انہیں ایک باعزت زندگی جینے اور ایک بہتر مستقبل کا حق کب حاصل ہوگا؟موصوف نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگر اپنی پارٹی حکومت بناتی ہیں تو جموں و کشمیر کے لوگوں کو مفت بجلی فراہم کے ساتھ ساتھ اُجالا اسکیم کے تحت ہر برس چار گیس سلینڈر مفت دیے جائیں گے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ان کا حق نہیں مل پارہا ہے، بے روزگاری کی وجہ سے یہاں کے نوجوان منشیات کی لت میں پڑ رہے ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت وادی کشمیر اور ملک کی دیگر جیلوں میں بند نوجوانوں کے حوالے سے الطاف بخاری نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان نوجوانوں کو زندگی جینے کا ایک موقع فراہم کریں تاکہ یہ لوگ بھی عزت سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ 72 برسوں سے ان نوجوانوں کو بہکایا گیا اور انہیں غلط راستہ پر چلایا گیا۔ الطاف بخاری نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان سیاست دانوں پر پی ایس اے عائد کیا جائے جنہوں نے ان نوجوانوں کو بہکایا اور غلط راستہ پر چلایا۔ انہوں نے بتایا موجودہ سرکار یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دکھانے کی اجازت نہیں ہے، اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو صحافیوں کو ان کا حق دیا جائیگا جو ان سے چھینا گیا یے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندبل میں سڑک حادثہ، 27 سالہ سکوٹی سوار جان بحق

Next Post

اترپردیش :دیوی دیوتاؤں کی بے حرمتی کے الزام میں مسلم شخص گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
اترپردیش :دیوی دیوتاؤں کی بے حرمتی کے الزام میں مسلم شخص گرفتار

اترپردیش :دیوی دیوتاؤں کی بے حرمتی کے الزام میں مسلم شخص گرفتار

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسندوں نے کی خودسُپردگی

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسندوں نے کی خودسُپردگی

امرناتھ یاترا کا آغاز، 2ہزار750 یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ

امرناتھ یاترا آج بھی معطل رہے گی

بارہمولہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

بارہمولہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

حضرت شاہ ہمدانؒ۔۔۔ اصلاح اور انقلاب کے امام

حضرت شاہ ہمدانؒ۔۔۔ اصلاح اور انقلاب کے امام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »