امت نیوز ڈیسک // وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں27 سالہ سکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے مامر علاقے میں منگل کے روز ایک ٹریک زیر نمبر JK04F – 3295 اور ایک سکوٹی زیر نمبرJK16B – 3357 کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی سکوٹی سوار کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی سکوٹی سوار کی شناخت عاشق احمد رینہ ولد محمد رینہ ساکن مامر کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔