امت نیوز ڈیسک /جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بیدرد کوکرناگ میں آج دوپہر ایک نوزائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش ایک ندی سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکسم ندی کے اندر راہگیروں کو ایک بچہ ملا، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تدفین کے لیے بھیج دیا۔
اس دوران واقعہ سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے اور انہوں نے اس واقعہ میں ملوث ہر کسی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے