کپواڑہ// فوج نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایل او سی پرکچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور اس کا پیچھا کرنے پر جنگجو نے فائرنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگجووں نے ٹنگڈار میں دراندازی کی کوشش کی اور اس کے بعد ایل او سی پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں چیلنج کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس پر موثر جوابی کارروائی کی گئی، جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی بھی مارا گیا ہے، جب کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے.