امت نیوز ڈیسک // وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر مہلک حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہوئے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’میرے پیارے دوست شنزو آبے پر حملے سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔
ہمارے خیالات اور دعائیں ان کے، ان کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں‘‘۔