راجوری// ضلع راجوری کے درہالی نالے میں آئے سیلابی ریلے کے دوران ایک ٹپر پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ بہہ گیا ہے جس میں موجود 2لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات ضلع بھر میں ہوئی موسلادھار بارش کے بعد راجوری کی درہالی نالہ میں پانی کی طغیانی میں اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ سے ندی کے پانی نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔
اسی دوران نالہ میں ریت جمع کرنے کے لیے جانے والا ٹپر پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے بہہ گیا، وہیں گاڑی میں موجود دو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جنہیں ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ درہالی نالہ راجوری قصبہ سے گزرتا ہے اور جائے حادثہ راجوری قصبہ سے 5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے..