• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم شہداء کشمیر 13 جولائی 1931 پر ایک نظر

یوم شہداء کشمیر 13 جولائی 1931 پر ایک نظر

by امت ڈیسک
13/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: 13 جولائی سنہ 1931 کو سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ فوجیوں کے ہاتھوں 22 کشمیریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ بعد میں سال 1948 میں اُس وقت کے جموں و کشمیر کے وزیراعظم شیخ محمد عبداللہ نے اس دن کو ‘یوم شہداء’ قرار دیا تھا اور اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔تاہم دسمبر 2019 میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نہ صرف 13 جولائی کو حذف کردیا بلکہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی تعطیل کو بھی فہرست سے نکال دیا جبکہ 27 اکتوبر کو سرکاری تعطیل رکھی گئی جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔

سنہ 1931 میں کشمیری عوام نے سرینگر میں شخصی راج کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا۔ شخصی راج کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی پولیس نے نہتے لوگوں پر گولیاں چلا کر 22 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ یہ لوگ پائین شہر کے رعناواری علاقے میں قائم سینٹرل جیل کے احاطے کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں ایک افغان قیدی عبدالقدیر کے مقدمے کی شنوائی ہونے والی تھی۔ مؤرخین کے مطابق عبدالقدیر نے سرینگر کی جامع مسجد میں اچانک نمودار ہوکر ڈوگرہ حکمرانوں کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس کے بعد شہر میں جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے۔حکام نے عبدالقدیر کو فوری طور گرفتار کیا تھا۔ وہ ایک انگریز سیاح کے ساتھ وارد کشمیر ہوئے تھے اور بعض مورخین کے مطابق ایک ہاؤس بوٹ میں مقیم تھے، جہاں انہوں نے کشمیری عوام کی بے بسی کی داستان سنی تھی۔سینٹرل جیل کے باہر قتل عام کے بعد کشمیر میں شخصی راج کے خلاف تحریک میں سرعت آگئی اور جمہوری نظام اور خودمختار حکومت کے لیے تحریک نے زور پکڑ لیا۔

مئورخین کا کہنا ہے کہ 13 جولائی کا واقعہ جموں و کشمیر کی تحریک کا اہم گوشہ ہے جس روز کشمیری عوام نے حکومتی مظالم کے خلاف اٹھائی تھی، لیکن قوم پرست جماعت بی جے پی اس دن کو یوم شہداء تصور نہیں کرتی۔بی جے پی کا ماننا ہے کہ مہاراجہ کا تعلق جموں سے تھا اور کشمیری عوام نے ان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی۔کشمیر کی سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر ان شہداء کو خراج پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان لوگوں کی قربانی سے ریاست میں جمہوری نظام کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔

واضح رہے 13جولائی کو جموں و کشمیر میں شہداء کو خراج پیش کرنے کے تئیں سرکاری تعطیل بھی ہوتی تھی اور اس روز سیاسی رہنما مزار شہداء پر حاضر ہوکر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے۔ سرکاری تقریب میں پولیس کا ایک دستہ شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کرتا تھا۔ تاہم دسمبر 2019 میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نہ صرف 13 جولائی کو حذف کردیا۔ اور اب اس روز جموں و کشمیر میں سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوتی۔13 جولائی کے روز مزار شہداء پر سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا تھا تاہم انتظامیہ اس روز مزار شہداء پر بندشیں عائد کرتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش نہیں کر پاتے ہیں۔مقامی سیاسی جماعتیں اس روز بند کمروں میں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریب کا انعقاد کرتی ہے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام: فوج کا دعویٰ

Next Post

بانڈی پورہ: نالہ مدومتی میں 15 سالہ لڑکا غرقاب، بچاؤ کاروائیاں جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ: نالہ مدومتی میں 15 سالہ لڑکا غرقاب، بچاؤ کاروائیاں جاری

بانڈی پورہ: نالہ مدومتی میں 15 سالہ لڑکا غرقاب، بچاؤ کاروائیاں جاری

جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

لال بازار میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ویڈیو وائرل

لال بازار میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ویڈیو وائرل

شہیدوں کی قربانی کو این سی کبھی فراموش نہیں ہونے دے گی:چودھری محمد رمضان

شہیدوں کی قربانی کو این سی کبھی فراموش نہیں ہونے دے گی:چودھری محمد رمضان

کشمیریوں کے دل جیتے بغیر ملی ٹنسی ختم نہیں ہوگی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیریوں کے دل جیتے بغیر ملی ٹنسی ختم نہیں ہوگی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »