سری نگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سنجوان جموں انکاؤنٹر کے سلسلے میں جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کارواییاں انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں سنجواں میں ہویے ایک مسلح تصادم میں جیش محمد کے دو جنگجو اور ایک سی آئی ایس ایف اہلکار مارا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی مدد سے این آئی اے کے اہلکاروں نے ضلع اننت ناگ اور پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں چھاپے مارے ہیں اور متعدد جگہوں کی تلاشی لی ہے۔
تاہم انہوں نے اب تک چھاپوں کے دوران گرفتاریوں یا ضبطیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں.