امت نیوز ڈیسک // پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا’۔
واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، پہلے وہ آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔