سرینگر// وادی میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے ایک معمر شخص کو ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے 60 سالہ محمد شفیع ساکن ہاپت نار کوئل بانڈی پورہ پر حملہ کرکے اس کو لہولیان کر دیا اور جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔