• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرائم برانچ کو نوگام پولیس تھانہ کے آفیسر اور نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

کرائم برانچ کو نوگام پولیس تھانہ کے آفیسر اور نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

by امت ڈیسک
15/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//سری نگر کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے حراست کے دوران از جان ہونے والے سری نگر کے ایک نوجوان کے کیس کے سلسلے میں کرائم برانچ کو نوگام پولیس اسٹیشن کے ایک آفیسر اور نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نو جولائی کو 25 سالہ مسلم منیر احمد ساکن بڈ شاہ نگر سری نگر کو نقب زنی کے سلسلے میں پولیس نے طلب کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم منیر نے ڈرگ کا استعمال کیا تھا۔
اہل خانہ نے پولیس کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تھانے میں مبینہ ٹارچر کے دوران اُس کی موت واقع ہوئی اور بعد ازاں اُس کو گھر کے نزدیک چھوڑا گیا ۔

مسلم منیر کی ہلاکت کے خلاف بڈ شاہ نگر سری نگر میں دیر رات تک مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی اور جوبھی ملوث ہوگا اُس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مہلوک نوجوان کی والدہ شفیقہ نے سری نگر کی نچلی عدالت میں عرضی دائر کی ۔

عرضی میں شفیقہ نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے لخت جگر کو دوران حراست شدید ٹارچر کیا گیا جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔
عرضی گزار کے مطابق منیر کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود تھے لہذا ایس ایچ او اور دیگر عملے کے خلاف کیس درج کیا جائے کیونکہ منیر کا دوران حراست قتل کیا گیا ہے۔

جمعے کے روز سری نگر کی نچلی عدالت نے کرائم برانچ کو ہدایت دی کہ وہ نوگام پولیس تھانے کے ایک آفیسر اور دیگر نامعلوم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور ایک ایمانداری پولیس آفیسر کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

عرضی گزار نے پولیس تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مانگی تھی تاہم کورٹ نے فی الحال اُس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے۔
مہلوک نوجوان کی والدہ نے عرضی میں ایس ایس پی کرائم برانچ سری نگر کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے بارے میں بھی کورٹ سے اپیل کی ہے۔

بتادیں کہ نوجوان کی ہلاکت کا واقع رونما ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے جبکہ ایک پولیس آفیسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لولو مال لکھنو میں نماز پڑھنے پر ایف آئی آر درج

Next Post

روبیعہ سعید نے یاسین ملک اور دیگر 3 افراد کو اپنے اغوا کاروں کے طور پر شناخت کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
روبیعہ سعید نے یاسین ملک اور دیگر 3 افراد کو اپنے اغوا کاروں کے طور پر شناخت کیا

روبیعہ سعید نے یاسین ملک اور دیگر 3 افراد کو اپنے اغوا کاروں کے طور پر شناخت کیا

ملک میں جمہوریت سے متعلق وزیرا عظم کے دعوے جموں وکشمیر کے زمینی صورتحال سے میل نہیں کھاتے : نیشنل کانفرنس

ملک میں جمہوریت سے متعلق وزیرا عظم کے دعوے جموں وکشمیر کے زمینی صورتحال سے میل نہیں کھاتے : نیشنل کانفرنس

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن لقمہ اجل

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن لقمہ اجل

جموں و کشمیر کے عازمینِ حج کی پہلی پرواز سرینگر پہنچی

جموں و کشمیر کے عازمینِ حج کی پہلی پرواز سرینگر پہنچی

پونچھ: ایل او سی عبور کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

پونچھ: ایل او سی عبور کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »