جموں// بھارتی فوج نے جمعہ کو پونچھ کے چکاں دا باغ علاقے سے ایک پاکستانی خاتون کو مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ خاتون کی شناخت روزینہ (عمر49سال) دختر محمد ایوب سکنہ فیروز بانڈہ، اسلام آباد کے طور ہویی ہے۔ اسے مزید تفتیش کے لیے جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، اس ہفتے کی شروعات میں، بھارتی فوج نے پونچھ ایل او سی کے سرلا علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد گھات لگا کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا