امت نیوز ڈیسک // انڈیگو شارجہ-حیدرآباد فلائٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب پاکستان کے کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ اس تکینیکی خرابی کا ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انڈیگو ایئر لائن اپنا دوسرا طیارہ کراچی بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتوں میں کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی دوسری بھارتی ایئرلائن ہے۔
اس درمیان انڈیگو ایئر لائنز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ۔حیدرآباد فلائٹ کے پائلٹ کی جانب سے طیارے میں تکنیکی خرابی دیکھنے کے بعد احتیاط کے طور پر طیارے کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ مسافروں کو حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی پرواز کراچی بھیجی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی-دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔










