سرینگر// جنوبی کشمیر کےضلع اننت ناگ کے وئ بمڈورا ڈورو شاہ آباد علاقے میں اتوار کے روز ایک جنگلی تیندوا کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے ۔
وائلڈ لائف رینج آفسر برنگی ویلی اچھبل امتیاز احمد نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ ’وئ بم ڈورا ڈورو شاہ آباد اننت ناگ میں تیندوے کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکمے نے ایک پنجرہ نصب کیا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز تیندوے کو زندہ پکڑ لیا گیا اور اس کو وائلڈ لائف سنچری ڈکسم منتقل کیا گیا ہے۔










