جموں//پولیس نے اتوار کو بتایا کہ قتل کی مبینہ کوشش اور لوٹ مار کے مختلف معاملات میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، دو لوگوں کی شناخت ابھینیت سنگھ عرف ناگی اور دیویندر کمار عرف راہول ساکنہ آر ایس پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بہت سے گھناؤنے کیسوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں