اننت ناگ// جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ناگام گاؤں میں اتوار کی صبح پیش آیے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناگام کوکرناگ میں ایک آٹو سڑک سے پھسل کر نہر میں گر گیا، اس حادثے میں ایک شخص، جس کی شناخت محمد حسین میر ولد محمد میر ساکن ناگام کے طور پر ہوئی ہے، شدید زخمی ہو گیا، اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
زرایع کے مطابق پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔