سرینگر/جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار ا علی الصبح زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل 18واں قافلہ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح پانچ ہزار 284 یاتریوں پر مشتمل 18واں قافلہ 225گاڑیوں میں ننون پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ یاتریوں کے اس قافلے میں 1743یاتری87 گاڑیوں میں بال تل کی طرف روانہ ہوئے جبکہ تین ہزار 541یاتری 138گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف صبح کے قریب ساڑھے چار بجے روانہ ہو گیا۔