سری نگر) جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں تین طالب علم سکول کے لئے نکلے لیکن تب سے گھر واپس نہیں لوٹ آئے ہیں جس وجہ سے لواحقین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
لواحقین نے ایل جی منوج سنہا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں تین طالب علم اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔
آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم عرفان احمد وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن کاواری کپواڑہ، بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ناصر فیاض ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن واسکورہ ہندواڑہ اور گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم بلال احمد ڈار وانی ولد محمد امین کاواری کپواڑہ 18جولائی کو گھر سے سکول کے لئے نکلے لیکن تب سے اُن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز لواحقین نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔
لواحقین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ایس ایس پی کپواڑہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔