بانہال//گزشتہ رات اور آج صبح ہوئی موسلادھار بارشوں کے دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح رام بن سیکٹر میں تیز بارشوں کے نتیجے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ کئی مقامات پر بند ہوگئی ہے اور امرناتھ یاترا کو فی الحال چندرکوٹ میں روکا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رام بن پردیپ کمار سین جو چندرکوٹ میں یاترا افسر بھی ہیں نے بتایا کہ رام بن کے کیفٹیریا موڑ، سیری، ماروگ ، کیلا موڑ اور بیٹری چشمہ میں سڑک پر پتھر اور ملبہ گر آیا ہے اور بحالی کا کام جاری یے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہیکہ آئند ایک گھنٹے میں یاترا کو وادی کشمیر کی طرف بحال کیا جائے گا۔
آج کی پہلگام اور بال تل یاترا میں 4500 سے امرناتھ یاتری شامل ہیں۔