• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلی صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کون ہیں؟

اگلی صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کون ہیں؟

by امت ڈیسک
22/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

2022 کے صدراتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار کے طور پر صدر جمہوریہ منتخب ہوئیں۔ ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کے بعد مرمو یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔

ملک کی نومنتخب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو اسے ‘فرش سے عرش’ تک کے سفر کی کہانی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ 64 سالہ دروپدی مُرمو نے اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ انہوں نے عوامی زندگی کا آغاز بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سادہ کارکن اور ایک بلدیاتی ادارے کے کونسلر کے طور پر کیا اور اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوگئی ہیں۔بھارت کی پہلی قبائلی خاتون صدر جمہوریہدروپدی مُرمو اُڑیسہ کے ضلع میور بھنج کے پسماندہ اور قبائلی علاقے کے ایک چھوٹے سے گاؤں بیداپوسی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم آبائی ضلع میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے رام دیوی مہیلا مہاودیالیہ، بھونیشور سے گریجویشن کیا۔ دروپدی مُرمو نے تقریباً پانچ سال حکومت اُڑیسہ میں کلرک کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد وہ رائرنگ پور کے سری اروبندو انٹیگرل ایجوکیشن سینٹر میں ٹیچر بن گئیں۔ یہاں تک ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے 1997 میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کرکے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسی سال رائرنگ پور نگر پنچایت میں کونسلر کا انتخاب جیتا۔

ملک کے سب سے بڑے قبائلی گروپ ‘سنتھال’ سے تعلق رکھنے والی دروپدی مُرمو نے اپنے کام سے عوام میں پہچان بنائی اور سال 2000 میں اُڑیسہ کی رائرنگ پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2000-04 کے دوران وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی کابینہ میں پہلے کامرس اینڈ ٹرانسپورٹ اور بعد میں ماہی پروری اور حیوانات کے محکمے کا چارج بھی سنبھالا۔ وہ 2006 میں اُڑیسہ بی جے پی کی درج فہرست قبائل یونٹ کی صدر بنیں۔سال 2009 میں وہ ایک بار پھر رائرنگ پور سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ ان کی زندگی میں اچانک اس وقت تعطل آ گیا جب ان کا بڑا بیٹا 2009 میں پُراسرار حالات میں انتقال کر گیا۔ چند سال بعد ان کا دوسرا بیٹا اور شوہر بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے اس کے بعد کئی بار کہا کہ ان کی زندگی میں اب کچھ نہیں بچا۔ وقت کا پہیہ گھوما اور دروپدی مُرمو 2015 میں ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ کی گورنر بنائی گئیں۔ انہوں نے یہ ذمہ داری جولائی 2021 تک نبھائی۔ این ڈی اے نے کئی ناموں پر غور و خوض کے بعد دروپدی مُرمو کو گزشتہ ماہ اپنا صدارتی امیدوار بنایا تھا اور وہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو شکست دے کر ملک کی پہلی شہری بن گئیں

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی

Next Post

دنیش گناوردھنا نے سری لنکا کے پندرہویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دنیش گناوردھنا نے سری لنکا کے پندرہویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا

دنیش گناوردھنا نے سری لنکا کے پندرہویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا

ترنگا ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور نئے بھارت کی امنگوں کی علامت ہے: منوج سنہا

ترنگا ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور نئے بھارت کی امنگوں کی علامت ہے: منوج سنہا

بار ایسو سی ایشن جموں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

بار ایسو سی ایشن جموں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سری نگرمیں مبینہ ہراسانی کے معاملے میں دو افراد گرفتار

جموں و کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت

جموں و کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »