سرینگر / ہند چین کشیدگی کے بیچ اس بات کا انکشاف ہو گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے حال ہی میں بھارتی سرحد کے قریب سنکیانگ ریجن میں 5,300 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر ایک ایڈوانس لانچ راکٹ سسٹم کا تجربہ کیا ۔ راکٹ کا تجربہ کرنے کے بعد ماہرین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی اس کوشش سے بھارتی دفاع نظام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ مشرقی لداخ میں ہند چین کی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے جہاں مذاکرات کے دور منعقد ہو رہے ہیں وہیں اس بات کا انکشاف ہو گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے حال ہی میں بھارتی سرحد کے قریب سنکیانگ ریجن میں 5,300 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر ایک ایڈوانس لانچ راکٹ سسٹم کا تجربہ کیا جو ہندوستان کے اہم فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چین ممکنہ طور پر PHL-16 کو چین بھارت سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔ چین نے سنکیانگ ملٹری ریجن کی ہندوستانی سرحد کے قریب سنکیانگ ریجن میں، راکٹ بارودی سرنگ بچھانے والی گاڑی کی ایک نئی قسم کیلئے لائیو فائر ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق، متعدد لانچ راکٹ سسٹم کو ہمالیہ میں تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سے قبل چین کی پی ایل اے نے پینگونگ جھیل پر حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایک فوجی مشق کی، سرکاری میڈیا نیٹ ورک سی سی ٹی وی کی طرف سے ایک ویڈیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ 33 سیکنڈ کی یہ ویڈیو ہندوستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ہندوستان کی جانب چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقدہ کور کمانڈر سطح کی بات چیت کے 16ویں دور کے اختتام کے چند گھنٹے بعد جاری کی گئی۔ ویڈیو میں پی ایل اے سنکیانگ ملٹری کمانڈ سے منسلک آرمی ایوی ایشن بریگیڈ کو تقریباً 4,350 میٹر کی بلندی پر دنیا کی سب سے اونچی نمکین پانی کی جھیل، پینگونگ جھیل پر مشق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔