سرینگر // بارشوں کے بعد پسیاں گر آنے کے بعددو دنوں تک بند ہونے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو جمعہ کے روز یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔ شاہراہ بحال ہونے کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو منزلوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کو دو روز بعد یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دیا گیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کے دو روز بعد جمعہ کی صبح ٹریفک کی آمد رفت یک طرفہ بحال کر دی گئی ۔ ٹریفک حکام نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک کی آمد ایک طرفہ بحال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ گاڑیوں اور یاتریوں کی گاڑیوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ رام بن میں مہاد کے مقام پر قومی شاہراہ کو، رک رک چٹانیں کھسک آنے کے بیچ، صاف کر دیا گیا اور یک طرفہ ٹریفک کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ فی الوقت شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں اور یاتریوں کی درماندہ گاڑیوں کو ہی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث جمعے کو جموں سے یاتریوں کے قافلے کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔بتادیں کہ قومی شاہراہ رام بن میں موسلا دھار بارشوں سے چٹانیں کھسک آنے کے باعث بدھ کی شام کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تھی۔










