سرینگر // سیکورٹی فورسز نے جموں کے سانبہ ضلع کے بند ٹپ علاقے کے قریب ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اس کو ناکارہ بنایا ۔ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں کے سانبہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانبہ میں اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ پولیس و سیکورٹی فورسز جائے واردات پر پہنچ گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے اس بارودی سرنگ کو ایک محفوظ مقام پر پہنچا کر ناکارہ بنایا ۔ خیال رہے کہ جنوری کے شروع میں سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شندرا علاقے میں 200 سے زیادہ ڈیٹونیٹر برآمد کر کے انہیں تباہ کر دیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کے علاوہ سرحدی علاقوں کے نزدیک جموں و کشمیر پولیس نے رواں ماہ جموں و کشمیر میں سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک اور ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا تھا، جبکہ رواں برس حفاظتی اہلکاروں نے کئی ڈرونز کو سرحدی علاقوں کے نزدیک مار گرایا ہے۔










