سرینگر / / پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر میں جنگجوﺅں کیلئے ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کے واقعات میں اضافہ کے بعد کنٹرول لائن پر فوج کو متحرک کر دیا گیا ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک فضا میں چلنے والی ہر چیز پر باریک بینی سے نظر رکھی جائے ۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی جموں کشمیر میں جنگجوﺅں کو ہتھیار سپلائی کرنے کیلئے ڈرون کا استعمال میں آئے روز اضافہ کے بعد فوج کو لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میںفوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے معروف انگریزی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے پیر پنچال علاقے میں ڈورن سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بعد لائن آف کنٹرول پر فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک فضا میں چلنے والی ہر چیز پر نظر گزر رکھی جائے ۔پانڈے نے بتایا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجو ﺅں میں ہتھیاروں کی کافی کمی محسوس ہو رہی ہے اور وہ سرحد پار سے مدد کیلئے بے چین ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان عسکریت پسندوں ہتھیار سپلائی کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ اور گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر جموں میں ایک ڈرون کو مار گر ایا تھا جس میں ہتھیاروں کی بھاری کھیپ ضبط کر لی گئی جو کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کیلئے سپلائی کی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے پر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کیلئے ہتھیار سپلائی کی جائے تاہم ان کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے چھوٹے چھوٹے ڈرون بھی کام پر لگائیں گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سرحدوں پر عام شہری نقل و حمل پر بھی کڑی نظر و گزر رکھی جا رہی ہے اور فوج کو بھی ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے الرٹ پر رہیں۔