• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت پر طالبان خاموش، ردعمل پر غور

امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت پر طالبان خاموش، ردعمل پر غور

by امت ڈیسک
04/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کابل) افغانستان میں طالبان کے سرکردہ رہنما اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کابل میں اس امریکی ڈرون حملے پر کیسا ردعمل دیا جائے جس میں امریکا کے بقول القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری مارے گئے۔ خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایمن الظواہری کو ڈرون سے داغے گئے میزائل سے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اتوار کے روز کابل میں اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں کھڑے تھے۔ امریکی حکام اسے طالبان کے لیے پاکستان میں ایک دہائی قبل اسامہ بن لادن کو مارے جانے کے بعد سب سے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں تاہم طالبان نے تاحال ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق نہیں کی۔ القاعدہ کے دیرینہ اتحادی اور افغان طالبان کے عہدیداروں نے ابتدائی طور پر امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ خالی تھا۔ کابل میں اہم عہدے پر فائز ایک طالبان رہنما نے کہا کہ ’اس حوالے سے غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس ہورہے ہیں کہ کیا انہیں ڈرون حملے پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیے یا نہیں اور اگر ردعمل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا مناسب طریقہ کیا ہے‘۔ طالبان رہنما نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ 2 روز سے طالبان قیادت طویل بات چیت میں مصروف ہے، انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے گھر میں ایمن الظواہری موجود تھے یا نہیں۔ ایک سال قبل افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کی شکست کے بعد اب برسراقتدار طالبان کا اس معاملے پر ردعمل ان کی بین الاقوامی قانونی حیثیت اور اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز تک رسائی پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایمن الظواہری 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب افراد میں سے ایک تھے۔ کابل میں ان کی ہلاکت سے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا انہیں افغان طالبان کی جانب سے پناہ گاہیں ملی ہوئی ہیں جنہوں نے 2020 میں امریکی زیر قیادت افواج کے انخلا کے معاہدے کے تحت امریکا کو یقین دلایا تھا کہ وہ دوسرے عسکریت پسند گروپوں کو پناہ نہیں دیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان نے ایمن الظواہری کی میزبانی اور انہیں پناہ دے کر معاہدے کی سخت خلاف ورزی کی۔

دریں اثنا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے مخصوص حلقے کے علاوہ گروپ کے دیگر ارکان ایمن الظواہری کی ہلاکت کے علاوہ اس بات سے ہی ناواقف نظر آئے کہ آیا ایمن الظواہری واقعی کابل میں ہی موجود تھے۔ ایک اور طالبان عہدیدار نے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کی تصدیق کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کیا بات چیت ہو رہی ہے اور انہیں یقین نہیں کہ ایمن الظواہری اس گھر میں موجود تھے۔ اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد نمائندے سہیل شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں طالبان کے مؤقف کے حوالے سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے ایک پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ ‘میں کابل کی جانب سے تفصیلات اور ردعمل کا انتظار کر رہا ہوں’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

درخت کے پاس جانے کی سزا چھ ماہ قید اور 5 ہزار ڈالر جرمانہ

Next Post

ایمن الظواہری کی ہلاکت اور امریکی ڈرون حملے نے خطے میں ایک نئے کھیل کو جنم دیا ہے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ایمن الظواہری کی ہلاکت اور امریکی ڈرون حملے نے خطے میں ایک نئے کھیل کو جنم دیا ہے

ایمن الظواہری کی ہلاکت اور امریکی ڈرون حملے نے خطے میں ایک نئے کھیل کو جنم دیا ہے

جموں وکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

جموں وکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ادھمپور:پولیس کےڈرامائی تعاقب کے دوران ایک شخص کی موت،ہیروئن،1۔91کروڑ نقدی سمیت ایک گرفتار

اگست 2019 کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا: منوج سنہا

پانچ اگست 2019 کے بعد عسکریت پسندی کے واقعات میں کمی

محرم کے پیش نظر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

گروبازار سے ڈلگیٹ تک محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی اجازت ، عرضی عدالت میں دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »