اننت ناگ//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ خطے میں بے پناہ وسائل کو دیکھتے ہوئے 1990 میں نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔
ایل جی نے رانی پورہ، مٹن، اننت ناگ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،” جموں و کشمیر کو بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔ نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی ۔ آج بھی، کچھ لوگ خطے کے امن سے خوش نہیں ہیں ،نوجوان لڑکوں کو گمراہ کرتے رہتے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد ترقی کی رفتار نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ 2019 سے پہلے یومیہ صرف 6کلومیٹر سڑکیں بنتی تھیں اور آج 20کلومیٹر سڑکیں بن رہی ہیں۔ ایل جی نے کہا کہ 2019 سے پہلے، صرف 2500کلومیٹر سڑکیں میکڈامائزڈ تھیں اور آج 7500کلومیٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے کسان اپنی آمدنی کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوش ہیں۔ ایل جی نے کہا، “جہاں تک کسانوں کی آمدنی کا تعلق ہے، ہم پنجاب اور ہریانہ کے بعد بہترین یوٹی ہیں.