• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

by امت ڈیسک
06/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس انتخاب میں 15 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔ دھنکھڑ اب 11 اگست کو عہدے و رازداری کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 18 مئی 1951 کو راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے سودور گاؤں کیتھانہ (قبائلی علاقہ) میں کسان گوکل چند دھنکھڑ کے یہاں پیدا ہوئے، دھنکھڑ نے گاؤں سے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد گردھانا کے سرکاری مڈل اسکول میں داخلہ لیا۔ اس کے بعد چتور گڑھ کے سینک اسکول سے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

جاٹ برادری سے تعلق رکھنے والے، دھنکھڑ نے فزکس میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد راجستھان یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ ایک ایسے گھرانے میں جہاں پہلے کوئی وکیل نہیں تھا، وکالت میں بہت نام کمایا۔ انہوں نے 1977 سے راجستھان ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ 1986 میں، 35 سال کی عمر میں، دھنکھڑ راجستھان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بنے۔ وہ بار کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ دھنکھڑ نے راجستھان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف انڈیا دونوں میں پریکٹس کی۔

جھنجھنو سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئے: 1989 کے لوک سبھا انتخابات میں، وہ جنتا دل کے امیدوار کے طور پر جھنجھنو سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے 1990 میں وی پی سنگھ کی حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1991 میں وہ جنتا دل چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔ 1991 میں، انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر اجمیر سے لوک سبھا کا الیکشن لڑے، لیکن بی جے پی کے راسا سنگھ راوت سے ہار گئے۔1993 میں دھنکھڑ اجمیر ضلع کے کشن گڑھ حلقہ سے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ 2003 میں، وہ کانگریس سے مایوس ہو گئے اور وسندھرا راجے کے ریاستی صدر بننے کے بعد بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ وہ لوک سبھا اور راجستھان قانون ساز اسمبلی دونوں میں اہم کمیٹیوں کا حصہ تھے۔ وہ راجستھان اولمپک ایسوسی ایشن اور راجستھان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔ بعد ازاں جولائی 2019 میں انہیں مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا کیا دورہ

Next Post

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

جموں سے امرناتھ یاترا کےلئے کوئی تازہ جتھا روانہ نہیں ہوا

قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کو وقت پر فیصلہ کرنا ہوگا: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »