• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

by امت ڈیسک
06/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//15اگست کے سلسلے میں شہر سرینگر بشمول لالچوک کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ وادی کے دیگر حساس علاقوں میں بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ 15اگست کی تقریبات میں کوئی خلل نہ پڑے اور ہر جگہ امن وامان برقراررہے ۔ بھارتی یوم آزادی کے سلسلے میں 15اگست کو شہرسرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ و اضلاع ہیڈ کوارٹروں پر ہر برس تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں فوج، پیرا ملٹری، پولیس اور سیول انتظامیہ پریڈ منعقد کئے جاتے ہیں اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں امسال اگرچہ کووڈ کے پیش نظر تقریبات مختصر طور پر منعقد کرنے اور اس میں سماجی دوری برتنے کا امکان نے تاہم سیکورٹی کے لحاظ سے یوٹی سرکار کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقدکرنے اور وادی میں امن و امان برقراررکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر کے مختلف علاقہ جات بشمول لالچوک میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جگہ جگہ رُکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں مختلف سڑکوں کو خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا ہے ۔ ادھر لالچوک کے تواریخی گھنٹہ گھر کے ارد گرد پولیس ، و فورسز کے اہلکار چاک و چوبند ہیں اور گھنٹہ گھر نزدیکی بیریکیڈ اور بکتر بند گاڑیاں رکھی گئی ہے ۔ ادھر وادی کے دیگر حساس علاقوں خاص کرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں بھی فوج و فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ادھر اننت ناگ کے ضلع ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والے راستوں پر بھی حفاظتی دستے تعینات کے گئے ہیں جبکہ شمالی کشمیر کے حساس ترین علاقہ مانے جانے والے سوپور میں بھی فوج، فورسز اور پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امسال بھی حسب روایت وادی میں 15اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں پر ایل جی منوج سنہا جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ پر سلامی لیں گے جبکہ دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں پر اپنے اپنے ترقیاتی کمشنر پریڈ پر سلامی لیں گے ۔ اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ فوجی ہیڈ کوارٹروں کے علاوہ فورسز کیمپوں پر بھی چھوٹی موٹی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر متعلقہ افسران ترنگا لہراکر سلامی لیں گے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

Next Post

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

جموں سے امرناتھ یاترا کےلئے کوئی تازہ جتھا روانہ نہیں ہوا

قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کو وقت پر فیصلہ کرنا ہوگا: ایل جی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

طالبہ سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »