سرینگر//ہفتہ کے روز جموں سے امرناتھ گھپا کے درشن کےلئے کوئی بھی جتھا روانہ نہیں ہوا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں امرناتھ کے غار کے لیے نہیں نکلی۔2 اگست کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاتریوں سے موسم کی خرابی اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر 5 اگست سے پہلے درشن کرنے کی اپیل کی تھی۔ یاتریوں کی تعداد میں کمی کے درمیان حکام نے بتایا کہ یاتریوں کی کوئی تازہ جتھا ہفتہ کو یہاں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں امرناتھ گپھا کے درشن کےلئے روانہ نہیں ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق شیو لنگم کے درشن کےلئے 2 اگست کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاتریوں سے موسم کی خرابی اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر 5 اگست سے پہلے درشن کی اپیل کی تھی۔3,880 میٹر اونچی گھپا کی 43 روزہ سالانہ یاترا 30 جون کو جڑواں راستوں پر شروع ہوئی — اننت ناگ میں روایتی 48 کلومیٹر ننوان-پہلگام راستہ اور گاندربل میں 14 کلومیٹر چھوٹا بال تل راستے یاتروں نے سفر کیا ۔ عمومی طور پر یہ یاترا 11اگست گو "رکشا بندھن” کے ساتھ "شراون پورنیما” کے موقع پر ختم ہونے والی تھی تاہم ایل جی کی جانب سے اپیل کے بعد یہ یاتری کچھ دن پہلے ہی اختتام ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ یاترا پر جانے کا ارادہ رکھنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کے دوران کافی کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ گپھا پر قدرتی طور پر بنی برف کے شیولنگ کے وقت سے پہلے پگھلنے کی وجہ سے یاتریوں کی تعداد گھٹتی جارہی تھی۔حکام کے مطابق ملک بھر سے تین لاکھ سے زیادہ عقیدت مندشیو لنگم کے درشن کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ "8 جولائی کو گھپا کی کے قریب موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب میں 15 امرناتھ یاتری ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔