• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فوج الرٹ اور چوکس ، ڈرون مخالف آلات بھی کئی مقامات پر پہلے سے ہی نصب / لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا کیا دورہ

by امت ڈیسک
06/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں//فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے تازہ ترین صورتحال کا بچشم خود جائزہ لیا۔
اس موقع پر وہاں تعینات فوجی کمانڈروں نے انہیں موجودہ صورتحال اور در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
ایک فوجی ترجمان نے یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پونچھ اور راجوری میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی‘۔
بتادیں کہ موصوف فوجی سربراہ جمعے کے روز دو روزہ دورے پر جموں پہنچے۔
ایک دفاعی ترجمان نے فوجی سربراہ کے دورے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘جنرل منوج پانڈے کا جموں میں دورہ روزہ ہفتے کو اختتام پذیر ہوا ہے۔ موصوف پانچ اگست کو یہاں پہنچے اور کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فارورڈ علاقوں کے دورے پر نکلے۔
انہوں نے کہا: ‘فوجی سربراہ نے انتہائی اونچائی پر تعینات فوجی جوانوں اور مقامی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جانفشانی کے ساتھ کام کرنے والے ان فوجیوں کو شاباشی دی۔ نیز تمام فوجیوں سے کہا کہ وہ چوکسی اور آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ : ’ فوجی سربراہ نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔
سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوج کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔
فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔
فوجی سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر کے گرو بازار سے نکلنے والے محرم کے جلوس پر پابندی برقرار:پولیس

Next Post

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

جموں سے امرناتھ یاترا کےلئے کوئی تازہ جتھا روانہ نہیں ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »