جموں//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک سرحدی گاوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلودہ گرینیڈ کو بر آمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کالر کاتل گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک گرینیڈ دیکھا اور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔









